ابنا: روس کے معروف صحافی ویاچسلاو کراسکو نے ماسکو میں ایک پریس کانفرنس میں شام میں اپنے دومہینے کے قیام کی تفصیلاب بیان کرتےہوئے کہا کہ دہشتگردوں کی کاروائيوں کی وجہ سے بعض شہروں اور ان کے مضافاتی علاقوں میں افراتفری اور بدامنی پھیلی ہوئي ہے کیونکہ یہ دہشتگردوں کا ہی کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں پر حکومت کا قبضہ ہے وہاں کسی طرح کی بدامنی نہیں ہے اور معمول کی زندگي جاری ہے۔
کراسکو نے کہا کہ جب وہ دمشق میں تھے تو انہوں نے شہر حمص سے آنے والے بعض پناہ گزینوں سے گفتگو کی اور یہ لوگ دہشتگردوں کے خوف سے بھاگ کر یہاں آئے تھے تاکہ ا نہیں حکومت کی حمایت حاصل رہے۔ یاد رہے شام میں امریکہ اور اسکے عرب اور مغربی پٹھو اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگرد سرگرم عمل ہیں۔
.......
/169